Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پائلٹ نے مختصر ترین رن وے پر طیارہ اتار کر نئی تاریخ رقم کردی

پولش پائلٹ نے مختصر ترین رن وے پر طیارہ اتار کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

حال ہی میں پولش پائلٹ لیوک زیپیلا نے دبئی کے مشہور ہوٹل برج العرب کے ہیلی پیڈ پر طیارہ اتارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ کمال مہارت سے مختصر رن وے پر طیارے کی کامیابی لینڈنگ کررہا ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ستائیس میٹر کے دائرے میں خطرناک اسٹنٹ کو ممکن بنانے کے لیے ایوی ایشن ٹیم نے طیارے میں کافی تبدیلیاں کیں۔

اس کے علاوہ پائلٹ نے تاریخی کارنامہ انجام دینے کے لیے چھ سو پچاس مرتبہ پریکٹس بھی کی۔

متعلقہ خبریں