Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آگ میں جلتے ہوئے ہاتھوں کے بل 47 سیکنڈ کھڑے رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم

35 سالہ فلپ کرژیشنک جو کہ تربیت یافتہ جمناسٹ اور فلموں کے لیے پیشہ ور اسٹنٹ کوآرڈینیٹر ہیں 

اس دنیا میں روز ہی ایسے کارنامے انجام دیے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان ششدر رہ جاتے ہیں ایسا ہی ایک کارنامہ  سلووینیا سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور اسٹنٹ مین نے انجام دے کر سب کو حیران کردیا۔

سلووینیا کے ایک جمناسٹ اور اسٹنٹ کوآرڈینیٹر نے اپنے جسم کو آگ لگائے ہوئے 47 سیکنڈ تک ہاتھوں کے بل کھڑے رہ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

35 سالہ فلپ کرژیشنک جو کہ تربیت یافتہ جمناسٹ اور فلموں کے لیے پیشہ ور اسٹنٹ کوآرڈینیٹر ہیں  نے 4 مارچ کو آسٹریا کے شہر ویانا میں یہ حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا انہوں نے پورے جسم کو آگ میں لپیٹ کر ہاتھوں کے بل کھڑے رہنے کے طویل ترین دورانیے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

کرژیشنک نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں 45 سیکنڈ پر بھی خوش تھا، لیکن اگر میں 60 سیکنڈ تک یہ کر پاتا تو مجھے اس سے بھی زیادہ خوشی ہوتی۔”

Exit mobile version