Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر سائیکل نے پانی پر 25 میل سے زیادہ سفر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اس موٹر سائیکل میں چند اہم تبدیلیاں کی گئی تھیں

  چین کے ایک کاروباری شخص نے اپنی تبدیل شدہ موٹر سائیکل کو پانی کی سطح پر 25 میل سے زیادہ چلا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی زید ایکس موٹو کے بانی ژانگ شُوئے  نے اتوار کے روز چین کے صوبے ہونان کے علاقے مایانگ میں دریائے چن پر اپنی تبدیل شدہ ایم ایکس 450 موٹر سائیکل چلائی۔ انہوں نے پانی پر 25.3 میل (تقریباً 40.7 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کیا۔

اس کارنامے پر انہیں تبدیل شدہ موٹر سائیکل کے ذریعے کھلے پانی پر سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف

اس موٹر سائیکل میں چند اہم تبدیلیاں کی گئی تھیں جن میں ایک ایمفیبیئس اسکی شامل تھی، جو اسے زمین اور پانی دونوں پر چلانے کے قابل بناتی ہے۔

پانی پر آگے بڑھنے کے لیے موٹر سائیکل کے پچھلے ٹائر نے پانی کو پیچھے کی جانب دھکیلا، جس سے موٹر سائیکل آگے بڑھتی رہی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version