Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی نوجوان نے دوڑتے ہوئے ریوبک کیوب کے 4 پزل حل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

خیال رہے کہ اسکولی اس سے قبل بھی کئی منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے دوڑ اور ذہنی آزمائش کا منفرد امتزاج پیش کرتے ہوئے ایک میل کی دوڑ کے دوران 4 روبک کیوب کے پزل حل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

جارج اسکولی نے 12 اکتوبر کو یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی اور 5 منٹ 9.25 سیکنڈ میں چار ریوبک کیوب حل کرنے کے ساتھ ایک میل کی دوڑ مکمل کرکے تیز ترین وقت میں پزل کیوب میل مکمل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب تیار

خیال رہے کہ اسکولی اس سے قبل بھی کئی منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ ان میں اسکیٹ بورڈ پر 500 روبک کیوب حل کرنے، 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 931 کیوب حل کرنے اور میراتھن دوڑ کے دوران 520 کیوب حل کرنے کے ریکارڈ شامل ہیں۔

تاہم میراتھن کے دوران سب سے زیادہ روبک کیوب حل کرنے کا ان کا ریکارڈ بعد میں اسپین کے ایتھلیٹ توتی موراغاس پاردیل نے توڑ دیا، جنہوں نے اپنی دوڑ کے دوران 561 کیوب حل کیے۔

اسکولی کے تازہ ترین ریکارڈ کے لیے ایک منفرد طریقہ اختیار کیا گیا۔ انہیں پہلے ایک روبک کیوب حل کرنا تھا، پھر دوڑتے ہوئے ٹریک کا ایک چکر مکمل کرنا تھا تاہم یہ عمل اس وقت تک دہرایا گیا جب تک وہ چار کیوب حل کرنے اور ایک میل کی مکمل مسافت طے کرنے میں کامیاب نہیں ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version