فلم جوان کے 2 گھنٹے میں 41 ہزار ٹکٹ فروخت
بالی وڈ اداکار کی فلم جوان کے ٹکٹ کی فروخت نے سب کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں صرف دو گھنٹے کے اندر اندر فلم جوان کے 41 ہزار ٹکٹ فروخت ہو گئے۔ یاد رہے فلحال فلم جوان کے لیے ایڈوانس بکنگ ہندوستان میں دستیاب ہے۔ فلم کے جوش و خروش کی وجہ سے ٹکٹیں تیزی سے فروخت ہو رہی ہیں۔
