زائرین کے ٹرک کو حادثہ، وزیرِ اعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لسبیلہ کے قریب زائرین کے ٹرک کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ شہباز شریف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
