پانچ سال بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائے گا، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ 5 سال بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے حالیہ بیان میں کہاکہ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بارے میں پی ٹی آئی کا پراپیگنڈہ قطعی بے بنیاد ہے، سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بارے میں ایکس (ٹوئٹر) پر پیش کردہ لیٹر محض ایجنڈا ہے۔
