طالبان کی ناقص پالیسیاں؛ افغان عوام کی غربت میں اضافہ
افغان طالبان کے تمام دعوؤں کے باوجود افغانستان میں دہشتگردی، غربت اور بے روزگاری برقرار ہے۔ بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نصف آبادی بلخصوص خواتین غربت کا شکار ہیں، غربت کے ساتھ افغانستان کی 25 فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان کی ایک تہائی آبادی کو فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے، گزشتہ برس کمزور اقتصادی حالات اور
