فلم انڈسٹری بہت زیادہ غیر محفوظ جگہ ہے، اداکار ویویک اوبرائے
معروف بھارتی اداکار ویویک اوبرائے نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری بہت زیادہ غیر محفوظ جگہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ویویک اوبرائے نے بتایا کہ ممبئی کی فلم انڈسٹری ایک غیر محفوظ جگہ ہے، حالانکہ انہوں نے 2002 میں ساتھیا اور کمپنی جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کرکے خود کو منوایا
