سیکرٹری جنگلات شاہد زمان نے غیر قانونی شکاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سیکرٹری جنگلات شاہد زمان نے چولستان میں غیر قانونی شکار کا نوٹس لے لیا اور غیر قانونی شکار کرنے والے رحیم یار خان کے تنویر حسین سمیت متعدد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری جنگلات شاہد زمان کا کہنا ہے کہ سابق ایم این اے تنویر حسین اور دیگر غیر قانونی شکار اور وائلڈ لائف گارڈرز پر تشدد میں ملوث ہیں جبکہ تنویر حسین و دیگر چولستان کے ریزرو ایریا میں معدوم ہوتے قیمتی جانوروں کا شکار کرتے ہیں۔
شاہد زمان کا مزید کہنا تھا کہ بارہا سمجھانے اور روکنے پر بھی تنویر حسین وغیرہ غیر قانونی شکار سے باز نہیں آئے اور غیر قانونی شکاری باز آ جائیں ورنہ قانون کا سامنا کرنے کو تیار ہو جائیں کیونکہ وائلڈ لائف کا تحفظ یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔
