Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

روپے کی قدر میں کمی اور آئی ایم ایف شرائط کو تسلیم کرنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافے  سے ملک میں افراط زر کی شرح میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، فنانشل ٹائمز

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر اور روپے کی شرح تبادلہ کی وجہ سے افراط زر 35 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  افراط زر کی شرح میں اضافے سے خوراک کی اشیاء کی مہنگائی میں بھی 15 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  خوراک کی اشیاء کی مہنگائی 40 فیصد سے زائد ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت   24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے  230.89 سے بڑھ کر 255.43 روپے  ہوگئی تھی۔