Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی بلوں میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہیں لیا گیا

بجلی بلوں میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیے بنا نہیں کی جا سکتی۔

ذرائع کے مطابق بجلی بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی کی تو آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور ٹیکسیشن کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہوا ہے، معاہدے کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو بجلی بلوں میں ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دسمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4.37 روپے مزید فی یونٹ مہنگا ہو گا اور 122 ارب وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بجلی نرخوں میں ریلیف کیلئے فیصلہ پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version