Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023 میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں چالیس فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں پچاسی فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

جی ڈی پی میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں ستائیس اعشاریہ ایک  فیصد اضافے کے ساتھ نمایاں بہتری آئی جو کہ ملکی ترقی کی علامت ہے۔

آئی ٹی صنعت نے ایک اعشاریہ سات دو بلین ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا ہے جو برآمدات اور اقتصادی ترقی کا ثبوت ہے۔

چیلنجز کے باوجود آئی ٹی برآمدات میں بھی  دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام اور سعودی عرب سمیت کئی دیگر ممالک کی سرمایہ کاری بھی ملکی معیشت کی مضبوطی کا واضح اشارہ ہے۔

 پاک فوج اورنگران حکومت کی مشترکہ کوششیں پائیدار امن اور مضبوط پاکستان کی نوید ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version