گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین عمر ریحان شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپے تک کلو کمی ہوگئی ہے اور اگر روپیہ مزید مضبوط ہوتا ہے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخ960 ڈالر فی ٹن تھا جو 110 ڈالر کمی کے بعد 850 ڈالر فی ٹن ہو گیا، مقامی مارکیٹ میں 38 روپے کم ہوئے اور روپے کی قدر میں اضافے سے 42 روپے کلو مزید کم ہو گے، مجموعی طور پر 80 روپے کلو تک کمی ہوچکی ہے۔
عمر ریحان شیخ نے کہا کہ ایکس مل پرائز گھی 360 روپے اور تیل 380 روپے فی کلو گرام ہو گیا ہے، پاکستان کی سالانہ کھپت 42 لاکھ ٹن ہے۔ پاکستان میں پام آئل کے ریکارڈ 5 لاکھ ٹن سے زائد اسٹاک موجود ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے۔
اس حوالے سے وناسپتی ایسوسی ایشن کے رہنما محمود مولوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ گھی اور تیل کمپنیاں 15 ہزار 100 روپے من گھی فروخت کر رہی تھیں جو تین ہزار روپے کمی کے بعد 11 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکس مل نرخ کم ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ریٹیل کی سطح پر دکانداروں نے نرخ کم نہیں کیے۔ مقامی انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے۔ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد نرخ کم ہوئے ہیں۔
محمود مولوی نے کہا کہ ملک میں گندم کی کمی وجہ سے گندم درآمد کی گئی ہے اور امپورٹرز کو گندم 92 روپے کلو میں حاصل ہوئی ہے۔ سستی گندم درآمد ہونے کے بعد آٹے کے نرخ 120 روپے فی کلو فروخت کیا جانا چاہیے لیکن مارکیٹ میں آٹا 135 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
