پیٹرول کی قیمت سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں خواجہ عاطف احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس اسرائیل جنگ رکتی ہے تو اس سے عالمی منڈی میں پیٹرول کا ریٹ ایک مرتبہ پھر پچاس ڈالر فی بیرل کے درمیان آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جواب نوے پر پہنچا ہوا ہے، اس کے علاوہ امریکی کرنسی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ڈالرکی قیمت میں مزید سستا ہو گا۔
خواجہ عاطف احمد نے انکشاف کیا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث مافیاز کی لسٹیں تیارکر لی گئی ہیں اور ان کیخلاف جلد بڑی کارروائی ہونے جا رہی ہے۔
دوسری جانب سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ معیشت آہستہ آہستہ مثبت سمت کی جانب گامزن ہے، جو ڈالر کی کم ہوتی قدر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت میں بہتری سے متعلق عوامی سطح پر کوئی بات نہیں ہو رہی کیونکہ پاکستان میں سیاست ہمیشہ معیشت پر غالب رہی ہے مگر میں رواں سال کے آخر تک امریکی ڈالر کی قدر 250 دیکھ رہا ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
