مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں چاول، آٹا،دالیں 10 سے70 روپے کلوتک سستی ہو گئی ہیں۔
اس حوالے سے ہول سیلر کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت 17 روپے کم ہو کر 133 روپے ہو گئی، آٹا 3 روپے فی کلوسستا ہو کر 136 روپے کلو سے کم ہو کر 133 روپے کلو ہو گیا۔
چاول کرنل باسمتی اورسیلا کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی ہو گئی، ہول سیل قیمت 250 روپے کلو ہو گئی، سفید چنے کی قیمت میں 50 روپے کلوتک کمی ہوئی جس کے بعد فی کلو قیمت 325 روپے ہو گئی۔
دال مسور 30 روپے سستی ہو کر 270 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، دال چنا کی قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ہول سیل قیمت 200 روپے فی کلو ہو گئی، دال ماش کی قیمت 20 روپے فی کلو کمی کے بعد 470 روپے ہو گئی۔
کالے چنے کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد فی کلو قیمت 185 روپے ہو گئی، ہول سیل مارکیٹ میں دال مونگ کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد فی کلو 240 روپے ہو گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
