Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اووسیز پاکستانیوں کی جانب سے اکتوبر کے مہینے میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے بارے میں تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اکتوبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر ملک بھیجے، ترسیلات زر میں ماہ بماہ بنیاد پر 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 24 کے پہلے 4 ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم پاکستان آئی، اکتوبر میں ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اورامریکا سے موصول ہوئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version