Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی اور موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑی اور موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق محکمہ ایکسائز نے نئی ڈور اسٹیپ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت شہری کے ہیلپ لائن پر رابطے کے بعد ایکسائز کا نمائندہ گھر پہنچے گا اور چوبیس گھنٹوں کے اندر رابطہ کر کے گاڑی کی رجسٹریشن یقینی بنائے گا۔

شہری کی بائیو میٹرک اور چالان کی رقم بھی فوری آن لائن ادا کرنے کی سہولت ہو گی۔  چند منٹوں میں شہری گھر بیٹھے اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل کا رجسٹرڈ نمبر حاصل کر لے گا۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق پہلے فیز میں بارہ موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی سروس کیلئے مختص ہو گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version