سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے، مارکیٹ میں 165 واٹ کی سولر پلیٹ 15 ہزار روپے سے کم ہو کر 11 ہزار روپے پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ بڑی سولر پلیٹ کی قیمت 70 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار روپے تک ہو گئی ہے۔
سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اس کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ملک بھر میں سولر پینلز کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
