پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے برقرار ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
