Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کا گیس مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس فروری کے وسط تک مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، تاہم فروری کے وسط تک گیس کے ریٹ 41 فیصد مزید بڑھ سکتے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے کے لیے اہم بات چیت آج سے شروع ہوگی، جس میں توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 1250 ارب روپے جاری کرنے پر مشاورت ہوگی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے ریٹ میں بجٹ کے علاوہ سبسڈی دینے سے آئی ایم ایف نے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم سیکٹر کیلئے 1000 ارب اور پاور سیکٹر کیلئے 250 ارب کیش جاری کیے جائے گی تاہم آئی ایم ایف شرائط
پر عملدرآمد کرتے ہوئے گردشی قرضہ کیلئے کیش سیٹلمنٹ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کو 600 ارب، پی پی ایل کو 150 ارب اور جی ایچ پی ایل کو 170 ارب جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ملاقات میں نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کو 100 ارب روپے جاری کیے جانے پر بھی مشاورت ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد وزارت خزانہ 900 ارب روپے جاری کرے گی اور گردشی قرضہ کی سیٹلمنٹ سے ڈیویڈنڈ اور ٹیکس کی مد میں 800 ارب روپے موصول ہوں گے۔

Exit mobile version