Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بینک صارفین کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک صارفین کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس 18 مارچ کو ہوگا جس میں مانیٹری پالیسی کے بورڈ آف ڈائریکٹر معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیں گے۔

 مانیٹری پالیسی اجلاس کے بعد پالیسی بیان کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا، یہ نئی حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کی پہلی مانیٹری پالیسی ہوگی۔

 گزشتہ مانیٹری پالیسی میں گورنر اسٹیٹ بینک نے مارچ سے افراط زر میں کمی کی توقع ظاہر کی تھی۔

بزنس کمیونٹی رواں ماہ کی مانیٹری پالیسی شرح سود میں کمی کی توقع کر رہی ہے، اس وقت شرح سود 22 فیصد کی بلںد سطح پر ہے۔