عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے جاری ہونے سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سالوں کی طرح رواں سال بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب شہری نئے نوٹوں کے حصول کیلئے پرائیویٹ بینکوں کے چکر لگا رہے ہیں جبکہ بینک انتظامیہ کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی پر معذرت کی جارہی ہے۔
