Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی

عید سے قبل پیٹرول کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

یکم اپریل سے ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی۔

جبکہ ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنیادی طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی وہ سفارش ہے جس میں بیل آؤٹ پیکج کی آخری قسط کے اجراء کی شرط کے طور پر پیٹرول پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس دوبارہ نافذ کرنے کی سفارش کی گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Exit mobile version