Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

گزشتہ برس کے مقابلے میں صرف یو پی ایس کی ہی نہیں بلکہ گاڑی کی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی قدرے کمی واقع ہوئی ہے لیکن اب بھی یہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہی ہیں۔

اس حوالے سے لیتھیم آئن بیٹری کی سب سے بڑی چینی پروڈیوسر (سی اے ٹی ایل) کا دعویٰ ہے کہ تین سالوں میں بیٹری کی قیمتیں آدھی رہ جائیں گی۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ وقت زیادہ دور نہیں جب آف گرڈ حل کی ادائیگی کی مدت 2-3 سال بن جائے گی۔

دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت یو پی ایس کی بیٹریوں کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ یو پی ایس کی جو بیٹری 38 ہزار روپے کی ملا کرتی تھی اب وہی بیٹری تقریبا 33 ہزار روپے تک مل جاتی ہے۔

 تاجروں کا کہنا ہے کہ 110 وولٹ والی بیٹری جو 2 پنکھوں اور لائٹس کے لیے استعمال ہوتی ہے پہلے 23 ہزار روپے میں ملتی تھی اب وہ 20 ہزار روپے پر آ گئی ہے۔

Exit mobile version