اوگرا نے ایل پی جی سلینڈر کی اگست کیلئے قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جولائی کی نسبت اگست میں ایل پی جی 2.28 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی جبکہ اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اضافے کے بعد گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2796 روپے 56 پیسے مقرر ہوگئی۔
واضح رہے کہ جولائی میں ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قمیت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے تھی۔
