Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جولائی 2024 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16.20 کروڑ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک

مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2024 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16.20 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جولائی 2024 ملکی جاری کھاتے کو 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا رہا، جولائی 2023 کے مقابلے میں جولائی 2024 کا خسارہ 78 فیصد کم رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2023 میں پاکستان کو 74 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا تھا۔

جون 2024 کے مقابلے میں جولائی 2024 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 48 فیصد کم رہا، جون 2024 میں جاری کھاتے کا خسارہ 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

Exit mobile version