وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایف پی سی سی آئی میں تاجر و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کریں گے، ایسا ماحول بھی دیکھا لوگ کہہ رہے تھے پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے گا، وہ وقت بھی تھا جب ہم ایل سی بھی نہیں کھول سکتے تھے۔
جام کمال نے کہا کہ برآمدات کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، بزنس کمیونٹی کے لیے خاص طور پر سنگین حالات ہیں، ان حالات کی شروعات کورونا سے ہوئی۔
وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ2،3 سالوں سے ملکی اور سیاسی حالات بھی ایسے ہی ہیں، 3 سال مسلسل ایسے ماحول میں رہے جہاں لوگ ششوپنج کا شکار رہے۔
