Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں زبردست کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں 18 ڈالرز سستا ہوکر سونا  2639 فی اونس کی سطح تک آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر مستحکم رہی۔

Exit mobile version