Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے زائد کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد امریکی خام تیل 102 ڈالر 79 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 1.33 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد برطانوی خام تیل 107 ڈالر فی بیرل کی بلند سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں بھی 1.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 3.37 ڈالر فی گیلن ہوگئی۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے  نے پاکستانیوں کے لیے زندگی مشکل بنا دی ہے، تیل کی قیمت مسلسل بڑھنے سے ملک میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث یر چیز کی قیمت دگنی ہوگئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ جرمن گیس کی قیمت میں 3.62 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 83.57 یورو فی میگاواٹ گھنٹہ ہوگئی۔

برطانیہ میں گیس کی قیمت 0.25 فیصد کمی کے بعد 204.67 پاؤنڈ فی تھرم پر آگئی، جبکہ قدرتی گیس کی قیمت 0.84 فیصد کمی کے بعد 2.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر پہنچ گئی۔

Exit mobile version