Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی انتخابات: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ، سونے کی اونچی اڑان

امریکی انتخابات کے بعد ایران جنگ میں کشیدگی کم ہونے اور ممکنہ سفارتی پیش رفت کی توقعات قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ قرار دی جارہی ہے

امریکا کے مڈٹرم انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تاہم اسی دوران سونے نے اڑان بھرنا شروع کر دی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 1.78 فیصد اضافے سے 4 ہزار 145 اعشاریہ 30 ڈالر جبکہ چاندی 1.59 فیصد مہنگی ہو کر 53 اعشاریہ 115 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

اسی طرح پلاٹینیم 2.32 فیصد اضافے سے ایک ہزار 532 اعشاریہ 90 ڈالر فی اونس پر آ گئی
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی کریش کر گئیں ہیں ایک ہی روز میں تقریباً 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

برینٹ خام تیل 94.02 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل 86.97 ڈالر فی بیرل کے قریب آ گیا۔

امریکی انتخابات کے بعد ایران جنگ میں کشیدگی کم ہونے اور ممکنہ سفارتی پیش رفت کی توقعات قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ قرار دی جارہی ہے۔

پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کی امید ہے تاہم مقامی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

Exit mobile version