Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی برتری، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

اسٹاک مارکیٹ میں 99 کروڑ 86 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 46 ارب روپے رہی

امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی برتری اور امریکا ایران کشیدگی میں کمی کی امیدوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3 ہزار 366 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار 379 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس نے تین نفسیاتی حدیں بحال کرلیں۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 76 ہزار 604 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

آج مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 365 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 103 کے بھاؤ میں کمی ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 99 کروڑ 86 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 46 ارب روپے رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 13 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کی امید اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری نے اسٹاک مارکیٹ کو تیزی کی جانب گامزن کیا۔

Exit mobile version