
بچی اور شوہر کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ، ماں کو قتل تک لے گیا
یہ کہانی ایک ایسی ماں کی ہے جو اپنی بیٹی کی پیدائش کے صرف دو ہفتے بعد نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہوکر بچی اور شوہر کو مارنے کی کوشش کرنے لگی۔ انگلیڈ کے چیسٹر فیلڈ سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ لورا بیٹی کے پیدائش سے قبل ایک آفس میں ایڈمنسٹریٹر کے فرائض انجام دے رہی تھی اور انہیں کسی قسم کا کوئی نفسیاتی عارضہ نہیں تھا تاہم







