Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف گلوکار پر کنسرٹ کے دوران حملہ؛ اسپتال منتقل

بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم پر کنسرٹ کے دوران حملہ ہوا جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے چیمبور میں کنسرٹ کے دوران شیوسینا کے ریاستی اسمبلی کے رکن پرکاش پھاترپیکر کے بیٹے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گلوکار سونو نگم پر حملہ کیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں سونو نگم کے ساتھ کچھ لوگوں لڑتے اور زخمی ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

   میڈیا کا کہنا ہے کہ کنسرٹ کے دوران مقامی رکن اسمبلی کے بیٹے نے سونو نگم سے ملنے کی کوشش کی جس پر ان کے باڈی گارڈز نے روکا تو معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

ہاتھا پائی کے دوران سونو نگم اور ان کے ایک ساتھی کو چوٹیں آئیں اور انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اب تک کسی نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا ہے۔

Exit mobile version