Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمود اسلم کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور معروف اداکار محمود اسلم کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

حال ہی میں اداکار محمود اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی مشہور نمک کی کان کھیوڑہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں معروف اداکار نے لکھا کہ جنّت سے لی گئی پہلی تصویر، کیونکہ پاکستانیوں نے مجھے مار دیا ہے۔

اداکار محمود اسلم کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز قبل معروف اداکار محمود اسلم کی موت کی جھوٹی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کی تھی۔

Exit mobile version