معروف بھارتی اداکارہ اسنیہل رائے نے خاموشی سے سیاستدان کے ساتھ شادی کر لی ہے۔
حال ہی میں بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ اسنیہل رائے نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں 10 سال سے شادی شدہ ہوں اور شوہر سیاستدان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری شادی اس وقت ہوئی جب میں 23 سال کی تھی اور شوہر مدھ ویندرا کمار کی عمر 44 سال تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ اب ہماری شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں، اس وقت میری عمر 33 اور میرے شوہر کی عمر 54 سال ہے۔
اسنیہل رائے نے کہا کہ میں نے شادی کو کبھی نہیں چھپایا لیکن اس پر کبھی بات بھی نہیں کی، اب مجھے لگتا ہے کہ شادی کا اعلان کر دینا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ شوہر سے ملاقات ایک ایونٹ میں ہوئی تھی، اس کی میزبانی بھی میں نے ہی کی تھی اور یہیں سے دوستی شروع ہوئی پھر شادی ہوئی، شوہر نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے اور کیرئیر بھی شادی کے بعد بنایا ہے۔
