معروف پاکستانی ٹک ٹاکر شہیر خان اور حفصہ خان نے نکاح کرلیا ہے۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر حفصہ خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے شہیر خان سے نکاح کرلیا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حفصہ خان نے نکاح کی تقریب میں سفید رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں جبکہ شہیر خان نے بھی سفید لباس پہنا ہوا ہے۔
تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
