Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماورہ حسین کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماورہ حسین کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ماورہ حسین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے کالے رنگ کا خوبصورت مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں ماورہ حسین کو ہلکے رنگ کے خوبصورت مشرقی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ماورہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version