Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

50 روپے ادھار مانگنے پر منوج باجپائی کے دوست نے اُن کو کیا کہا تھا؟ اداکار نے بتادیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ ماضی میں 50 روپے ادھار مانگنے پر دوست نے اُن کو بھکاری ہونے کا طعنہ دیا تھا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار منوج باجپائی نے بتایا کہ ابتدائی دنوں کی بات ہے، مجھے دہلی آنے کے لیے ٹکٹ کے 50 روپے ادھار مانگنے پر دوست نے کہا تم بھیک مانگتے ہو، ادھار کیسے چکاؤ گے؟ میں 50 روپے تمہیں دان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک چھوٹے سے شہر میں پلے بڑھے تھے اور جب وہ پہلی بار دہلی آئے تھے تو انہیں معلوم نہیں تھا کہ ٹرین کے ٹکٹ ریزرو کروانے پڑتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی بڑے شہر میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔ 12 ویں جماعت کے بعد میرے پاس مستقبل کا کوئی لائحہ عمل بھی نہیں تھا۔ بچپن کا ایک دوست یونیورسٹی میں داخلہ لینے دہلی آرہا تھا تو میں بھی ساتھ چلنے کو تیار ہوگیا۔

اداکار منوج باجپائی نے بتایا کہ مجھے حیرانی اس وقت ہوئی جب دوست نے پوچھا کہ تمہارے پاس پیسے ہیں؟ میں نے نفی میں جواب دیا تو اس نے کہا کہ ٹرین کا ٹکٹ 50 روپے کا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے دوست سے درخواست کی کہ میرے ٹکٹ لے لو میں بعد میں 50 روپے دے دوں گا جس پر وہ بولا کہ تم بھیک مانگتے ہو، ادھار کیسے چکاؤ گے؟ میں 50 روپے تمہیں دان کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ منوج باجپائی مختلف فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version