پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار حسن احمد نے کہا ہے کہ اُن کو ماضی کے مقابلے میں اس بار اپنی اہلیہ سنیتا مارشل کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آ رہا ہے۔
حال ہی میں حسن احمد اور سنیتا مارشل نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈرامے اور حقیقی زندگی میں فرق کے حوالے سے بات کی۔
اداکار حسن احمد نے بتایا کہ شادی کے بعد دونوں دوسری مرتبہ آن اسکرین بھی میاں اور بیوی بنے ہیں، اس سے قبل 6 یا 7 سال پہلے دونوں ایک ڈرامے میں میاں اور بیوی بنے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں اس بار انہیں ایک ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آ رہا ہے اور انہیں اس بار زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑی۔
اس موقع پر اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ پہلی بار آن اسکرین میاں اور بیوی بننے پر دونوں شوٹنگ کے دوران مسکرا دیتے تھے لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دونوں کے درمیان ڈرامے میں رومانس زیادہ دکھایا گیا تھا جس وجہ سے وہ شوٹنگ کے وقت مسکرا دیتے تھے، لیکن اس بار ان کے درمیان لڑائی بہت دکھائی گئی ہے جس وجہ سے انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔
سنیتا مارشل کے مطابق ان کی حقیقی زندگی بہت مختلف ہے، وہ اس طرح لڑائی جھگڑے نہیں کرتے اور نہ ہی شوٹنگ کے بعد ان پر کرداروں کا اثر ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
