Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خوشحال خان کیسی لڑکی سے شادی کرنے کے خواہشمند ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان نے بتادیا کہ وہ کیسی لڑکی سے شادی کرنے کے خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار خوشحال خان کا کہنا تھا کہ میں خود ایک پشتون ہوں اس لیے میں کسی ایسے شخص کو چاہوں گا جو پشتو میں بات کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن میری ایسی کوئی مجبوری نہیں کہ میں صرف ایک پشتون لڑکی سے ہی شادی کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ جس لڑکی سے میری شادی ہو وہ مثبت سوچ رکھتی ہو، اس کے علاوہ سب سے ضروری چیزیں ایمانداری، وفاداری اور احترام ہیں۔

واضح رہے کہ خوشحال خان انڈسٹری میں نئے اداکار ہیں جبکہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

معروف اداکار ڈرامہ قصہ مہربانو کا، وحشی، مشکل اور محبت گمشدہ میری سمیت مختلف ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چُکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version