پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ معاشرے میں لوگوں نے عزت کو خواتین سے جوڑ دیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حریم فاروق نے بتایا کہ جب انہوں نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تو انہیں والدین کے بجائے دوسرے افراد نے بہت کچھ سنایا اور یہ تک کہا کہ جس پروفیشن میں جا رہی ہیں وہاں عزت نہیں ہوتی۔
حریم فاروق نے کہا کہ جب انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ وہ اداکارہ بننا چاہتی ہیں تو سب حیران رہ گئے اور انہوں نے طرح طرح کے سوالات کرنا شروع کردیے لیکن ان کے والدین راضی ہوگئے، جس پر انہوں نے کسی اور کی کوئی پرواہ نہیں کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ فیلڈ میں آنے کے بعد انہیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن انہوں نے لوگوں کی باتوں پر توجہ نہ دی، کیونکہ عزت دینے والا خدا ہوتا ہے، لوگ کون ہوتے ہیں عزت دینے والے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں لوگوں نے عزت کو خواتین سے جوڑ دیا ہے اور خواتین کے لیے ہی ہر فیلڈ میں عزت کی بات کی جاتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
