بھارت کے معروف پروڈیوسر و ہدایتکار کرن جوہر نے ’مووی مافیا‘ کہنے پر اداکارہ کنگنا رناوت کو کرارا جواب دے دیا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ہدایتکار کرن جوہر نے ’مووی مافیا‘ کہلائے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایسے بیانات کے جواب میں صرف لچک دکھانی تھی کیونکہ مجھے اپنی ماں اور اپنے لیے مضبوط رہنا ہوتا ہے، خود سے متعلق ایسی باتیں اور بیانات سُن کر بے چینی محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس اب چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے، بہرحال ہر ایک نے میری زندگی میں طرح طرح کے طوفان برپا کیے ہوئے ہیں اور مجھ سے متعلق اندازے لگائے ہوئے ہیں۔ بہت سارے لوگ اس شخص کو نہیں جانتے جو کہ میں اصل میں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے صرف مافیا یا کسی منفی چیز کو سامنے لا کر مجھ سے متعلق یہ تاثر پیدا کیا ہوا ہے، لوگ نہیں جانتے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک پروڈیوسر یا ہدایتکار اپنی کاسٹ کو حاصل کرنے کی کیسے کوشش کر رہا ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ کرن جوہر نے اپنے انٹرویو کے دوران اداکارہ کنگنا رناوت کا نام نہیں لیا مگر چند روز اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے ہدایتکار کرن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن کو ’مووی مافیا‘ کا لقب دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
