بالی ووڈ کی صف اول کی ورسٹائل اور پر کشش اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا ائیر پورٹ پر باس لیڈی لک کافی وائرل ہو گیا ہے۔
ان کے اس ائیر پورٹ لک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سفید کلر کا سوٹ پہنا ہوا ہے اور کافی سنجیدگی سے فوٹوگرافرز کے پاس سے چل کر اپنی گاڑی کی طرف چلی گئیں۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں یہ جوڑی کار میں بیٹھے واٹ جھمکا پر خوشگوار موڈ میں پرفارم کر رہے ہیں۔
بالی وڈ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کا ڈانس نمبر واٹ جھمکا میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے خوب ڈانس کیا۔ اس گانے میں بالی وڈ کے پرانے گانے جھمکا گرا رے بریلی کے بازار میں کے میوزک کو شامل کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
