Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خطے میں پائیدار امن کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں، پاکستان

پاکستان نے سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب میں ریاض اور مدینہ کے قریب ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حملوں کے نتیجے میں پائپ لائن کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایسے حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version