راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان نے اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راکھی نے یقین دلایا تھا کہ وہ بدلنا چاہتی ہے اور اپنا سب کچھ چھوڑ کر اسلام قبول کر کے ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راکھی نے بتایا تھا کہ دیپک نے شادی کا ڈرامہ کرنے کے لیے پیسے دیئے تھے اور ریتیش سے پیسوں کے لیے شادی کی تاہم اب وہ بدلنا چاہتی ہیں لیکن راکھی نے ریتیش سے طلاق لی ہی نہیں اور مجھ سے شادی کر لی اور دونوں سے تعلقات قائم رکھے۔
عادل خان نے کہا کہ راکھی نے ڈرگز دینے کے بعد میری ویڈیو ریکارڈ کی جس کی بنیاد پر مجھ پر الزام لگاتی ہے کہ میں نشہ کرتا ہوں، بلکہ اسی نشے کی حالت میں ویڈیو ریکارڈ کی اور مجھے جو جو کہنے کے لئے کہا میں نے کہہ دیا۔ راکھی نے میری برہنہ ویڈیوز ریکارڈ کیں جس کی وجہ سے مجھے بلیک میل کرتی ہیں۔
اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان نے کہا کہ راکھی ساونت مجھ سے 19 برس بڑی ہیں، میں تشدد نہیں کرتا تھا بلکہ راکھی مجھے مارا پیٹا کرتی تھی۔
عادل خان نے کہا کہ راکھی ساونت کے ساتھ تعلقات پر افسوس ہے، یہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ راکھی ساونت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
