بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پریتی زینتا کے سُسر کا انتقال ہوگیا ہے۔
حال ہی میں پریتی زینتا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے سُسر جون سوئینڈل کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے اُن کے انتقال کی خبر دی۔
اداکارہ کی انسٹا گرام پوسٹ پر بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے اظہارِ افسوس کیا جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ پریتی زینتا نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف کے ساتھ شادی کی تھی اور وہ سروگیسی کے ذریعے 2 جڑواں بچوں کی ماں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
