پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اسامہ خان نے ساتھی اداکارہ زینب شبیر کے ساتھ اپنے تعلقات کی تردید کردی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار اسامہ خان نے بتایا کہ میں اپنے والدین کے ساتھ کشمیر گیا ہوا تھا اور ہم گاڑی میں بیٹھے تھے کہ ایک خاتون نے گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا اور مجھ سے سوال کیا کہ آپ کی بیوی زینب کہاں ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح وہاں ایک بس سے دو لڑکیوں نے مجھے دیکھ کر زور سے کہا کہ وہ دیکھو، یہ زینب کا منگیتر ہے جس کے بعد میرے والد نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم نے منگنی کر لی ہے؟
اسامہ خان کے مطابق یہاں تک کہ میرے والد کے دوستوں نے مبارک باد بھی دی اور ساتھ ہی کھانے کی فرمائش بھی کر دی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے زینب شبیر سے منگنی نہیں کی، یہ سب مداحوں نے بس خود سے فرض کر لیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
