پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ “رازداری ایک طاقت ہے، جو لوگ آپ کا راز نہیں جانتے، وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے”۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ مومنہ اقبال انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
