Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنیتا مارشل نے آج تک کسی فلم میں کام کیوں نہیں کیا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے آج تک کسی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پوچھے جانے والے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب اُنہیں فلموں میں کردار آفر ہو رہے تھے اُس وقت صرف پنجابی فلمیں ہی بنتی تھیں، اس لیے انہوں نے آج تک کوئی فلم نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج اُنہیں فلم میں اچھا کردار آفر ہو تو وہ فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اداکارہ کا اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتانا تھا کہ وہ جَلد ایک منفی اور منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version